پشاور، پی ٹی ائی کی سمیعہ بلوچ کا پی کے 73 سے الیکشن لڑنے کا اعلان
پی ٹی ائی کی سمیعہ بلوچ نے پی کے 73 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون کا رکن
اور وومن ونگ کی انفارمیشن سیکریٹری ٹاون تھری سمیعہ بلوچ کا کہنا تھا کہ
وہ حلقہ پی کے 73 سے عام انتخابات لڑینگی جس کے لیے انہوں نے پارٹی ٹکٹ
حاصل کرنے کے لیے دوخواست جمع کروادی۔
سمیعہ بلوچ کا کہنا تھا کہ مخصوص نشست پر ہر خاتون ممبر بن سکتی ہے لیکن وہ
اس روایات کو بدل کر عام انتخابات لڑنے لے لیے تیار ہیں منتخب ہو کر
خواتین اور بلخصوص نوجوانوں کے مسائل اسمبلی سمیت ہر فارم پر اٹھائینگی ۔