اسلام آباد،عمران خان نےکالےدھن کوسفیدکیا،پیپلزپارٹی نےگٹرکےڈھکن تک بیچ دیئےوہ اہل ہیں،طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کون اہل ہےاس کافیصلہ عوامی عدالت کرےگی،2018میں صرف ہم نےحکومت بنانی ہے،ہم نےاتنےووٹ لینےہیں نوازشریف کوواپس لاسکیں۔
سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔
جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ حلف پر بیان نہ دینے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا،تاہم عدالت نے طلال چودھری کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کیس پیر تک ملتوی کردیا۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکالےدھن کوسفیدکیا، وہ صادق وامین ہےجس نےسرےمحل بنایا، شہبازشریف چندماہ میں میٹروبس سروس بنادیتےہیں،پشاورمیں5سال میں میٹروبس سروس نہیں بنائی جاسکتی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ یہاں عجیب منطق ہے،یہاں نااہل وہ ہوئےجنہوں نےایٹمی دھماکاکیا، پاکستان کے80فیصدمنصوبوں پرنوازشریف کی تختیاں ہیں،یہاں کرپشن کاالزام اس پرلگتاہےجس نےکرپشن نہیں کی،کرپشن پراسےنکالاگیاجس نےبیٹےسےخیالی تنخواہ نہیں لی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےانٹرویومیں پھراداروں کونشانہ بنایا،وہ صادق وامین ہےجس نےسرےمحل بنایا،دنیاکومعلوم ہےلاڈلہ کون ہے،عمران خان نےکالےدھن کوسفیدکیا،طلال چوہدری نے آصف علی زرداری پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کی اینٹ سےاینٹ بجانی تھی ان کی اینٹیں لگارہےتھے،پیپلزپارٹی نےگٹرکےڈھکن تک بیچ دیئےوہ اہل ہیں۔