May 04, 2018 07:15 pm
views : 442
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 209 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 209 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے(4مئی 2018) کو
مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
209 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44536 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،165 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔