May 04, 2018 08:21 pm
views : 426
Location : Warsak Road, Residence
Peshawar- PTI MPA's Press Conference
پشاور ، عمران خان نے جو بیس ایم پی ایز پر الزام لگایا اس کی مزمت کرتے ہیں، یاسین خلیل
یاسین خلیل نے کہا عمران خان نے جو بیس ایم پی ایز پر الزام لگایا اس کی
مزمت کرتے ہیں، اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا اس کی بھی مزمت کرتے
ہیں،ہتان تراشی کی ہے ہمارے خلاف عمران خان نے، ہم نیب اور دیگر اداروں کو
خوش آمدید کہتے ہیں، لاہور کے جلسے میں سکرین پر ہمارے خلاف ثبوت دکھائے
جاتے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے یاسین خلیل نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
ہم نے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھا کہ وزیراعلی سے اعتماد کا ووٹ لیا
جائے۔
وجیہ الزمان نے کہا ٹھیک لوگ پی ٹی آئی کو چھورتے جارہے ہیں اور جن پر
الزامات ہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، آپ نواز شریف کو تو کہتے ہیں
کہ استعفی دو اج اپنی سینکٹیٹی کھو بیٹھے ہیں، صوبائی حکومت پر اربوں روپے
کے الزمات ہیں جب وہ کھلیں گے تو نواز شریف اور زرداری کے ریکارڈ ٹوٹ
جاینگے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے وجیہ الزمان نے میڈیا کے نمائند ؤں سے گفتگو ر کرتے
ہوئے کہا آخری چھ ماہ میں بی آر ٹی بنانا شروع کر دی جس میں بھی کرپشن کی
گئی، خان صاحب کو اربوں,کھربوں کی کرپشن کیوں نظر نہیں آتی، خان صاحب ہیلی
کاپٹر میں پھرتے ہیں وہ کس نے دیا،خان صاحب اے ٹی ایم پر ہم بھی سیاست
کرسکتے ہیں۔