May 04, 2018 09:00 pm
views : 427
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Commandor Karachi
کراچی ، گورنرسندھ سے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار کی الوداعی ملاقات
گورنرسندھ محمد زبیرسے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے گورنر ہاوس
میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بحریہ کی شاندار پیشہ ورانہ
مہارت ، ملک کی بحری حدود کی نگہبانی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک
بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
گیا۔
گورنر سندھ نے بطور کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار کی خدمات کو
سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کی پیشہ
ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اقوام عالم پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت کی معترف
ہیں،ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی
بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سمندری حدود کے تحفظ اور نگہبانی کی ذمہ
دار پاک بحریہ پر پوری قوم کوفخر ہے۔
ملاقات میں ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔