پشاور،ہمارے تعلیمی اداروں پر لوگوں کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہوگیا ہے،وزیر تعلیم کے پی کے
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں پر لوگوں کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہوگیا ہے،موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہیں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔
وزیرتعلیم مشتاق غنی نے وزیر اعلی ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کا کھویا ہوا مقام ہم نے وہ بحال کرنا چاہا،ہائر ایجوکیشن کے پی میں اب کالجز کے پروفیسر بھی 21 گریڈ تک پروموٹ ہوسکیں گے۔
وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور باقی صوبے ہم سے سینکڑوں میل دور ہیں ،ہم نے کالجوں میں بی ایس پروگرام شروع کیا،اگلے سال 100 فیصد کالجوں میں بی ایس پروگرام شروع ہو جائے گا،1ارب سے زائد اس منصوبے پر خرچہ آئے گا۔