May 04, 2018 11:20 pm
views : 393
Location : Rescue 1122 Headquarter
Peshawar- Fire Fighter Day Ceremony
پشاور،فائر فائٹر ز کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر واقع ریسکیو 1122کے صوبا ئی ہیڈ کوارٹر میں عالمی فائر فائیٹرز ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں مشکل سے مشکل حالات میں فرائض سرانجام دینے والے فائر فائٹرز کی خدمات کو سراہا گیا،اس موقع پر فائر فائٹرز کی جانب سے آگ بجھانے کی عملی مشق کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
ڈی جی ریسکیو 1122 کےمطابق ریسکیو 1122کے پا س 56فائر ویکلز، 24واٹر براؤزر،6منی فائر ویکلز اور 4موٹر سائیکل فائر ٹینڈر مو جو د ہیں جبکہ ریسکیو1122اس وقت صوبے کے 10اضلاع میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ،ریسکیو 1122کے پاس 300سے زائد فائر فائیٹرز مو جود ہیں ، جو تعلیم یا فتہ ہونے کے ساتھ تربیت یا فتہ بھی ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کے پاس 3قسم کی فائر گا ڑیا ں موجود جس میں فائر ویکل ، منی فائر ویکل اور موٹر سائیکل فائر ٹینڈر ہے ،ریسکیو 1122ہر قسم کی آگ پر قابو پانے کی صلا حیت رکھتا ہے جس میں پا نی ، فوم اور ڈی سی پی استعما ل کی جا تی ہے،ریسکیو 1122نے اب تک 6350سے زائد ایمر جنسیز میں خدمات فراہم کیں ۔