لاہور،فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،پنجاب ایمرجنسی سروس پنجاب بھر میں فائرفائٹرز کا عالمی دن منارہی ہے،ڈی جی ریسکیو پنجاب کی ہدایت پر تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے متعلقہ اضلاع میں اس دن کی مناسبت سے سیمینارزاور آگاہی واکس کا اہتمام کیا تاکہ شہریوں میں آتشزدگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاسکے۔
اس سلسلے میں لاہور میں پی سی ایس آئی آر میں تقریب کا انعقاد کیا گیالاہور: اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں فائر فائٹرز کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ دنیا بھر کے ان فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے دوران ڈیوٹی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پنجاب ایمرجنسی سروس کی فائر سروس نے گزشتہ گیارہ سال میں ایک لاکھ دس ہزار آتشزدگی کے حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے اب تک تین سو ارب روپے کے نقصانات کو بچایا ہے،میں ان تیرہ فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے گکھڑ پلازہ راولپنڈی میں شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بناتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
ڈاکٹررضوان نصیر کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز معاشرے کے سچے ہیروز ہیں، زندہ قومیں اپنے ہیروز کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔
ڈی جی ریسکیو پنجاب آج پی سی ایس آئی آر لاہور میں منعقدہ تقریب میں گزشتہ سال کے بہترین فائر فائٹرز کوکیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا۔
تقریب میں بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر، صوبائی وزیر برائے ڈزاسٹرمنیمنٹ ڈیپارٹمنٹ مہر اعجاز اچلانہ، معروف اداکار نورالحسن، سابق فائرفائٹر غلام محمد ناز،دیگر ریسکیو افسران کی شرکت کی۔