کراچی،پیپلز پارٹی سمیت جو
جماعتیں ایم کیو ایم پر تنقید کر رہی ہیں انہیں ایم کیو ایم کے ایک ہونے سے
تکلیف ہو رہی ہے،خواجہ اظہار الحسن
ایم کیوا یم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہانتخابات قریب آتے ہی ایم کیو ایم میں معجزے ہونا شروع ہوجاتے ہیں،پیپلز پارٹی سمیت جو جماعتیں ایم کیو ایم پر تنقید کر رہی ہیں انہیں ایم کیو ایم کے ایک ہونے سے تکلیف ہو رہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوا یم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ کل ایم کیوایم رہنما مختلف ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے ٹنکی گراؤنڈ پہنچیں گے اس سے ان لوگوں تک واضح پیغام جائیگا جن کی نیندیں ایم کیو ایم کے جلسے کا اعلان کرتے ہیں حرام ہو گئیں تھیں اور ٹنکی گراؤنڈپر جشن کا اہتمام کیا جائیگا۔
گزشتہ چار دنوں سے دیکھا جا رہا ہے جب سے ایم کیو ایم کے جلسے کا اعلان ہوا ہے پیپلز پارٹی سمیت کچھ جماعتوں کے دلوں میں تکلیف ہو رہی ہے جبکہ کارکنان جوق درجوق ہمارے کیمپوں پر آرہے ہیں۔