سیہون شریف ، صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سات سو چھیاسٹھ ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا
سیہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سات سو چھیاسٹھ ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جو آٹھ مئی تک جاری رہے گا، عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ جامشورو کی جانب سے انتظامات مکمل، 5سے 7 مئی تک ہونے والے عرس مبارک کیلئے 4500 سے زیادہ سکیورٹی اہلکار مقرر کرنے، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو ہائی الرٹ رکھنے، شدید گرمی کو نظر میں رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر پانی کے شاورز نصب، تین لاکھ سے زیادہ منرل واٹر کی بوتلوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندرؒ کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہوتا ہے جو اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں، سندھ بھر کی طرح سیہون میں شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے محکمہ اوقاف اور حکومت سندھ کی جانب سے ہیٹ اسٹوک کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔