کراچی ، ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں
کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے اکٹھے ہوکر طاقت کا مظاہرہ کریں گے، جلسے کے لیے پنڈال سج گیا ہے، اسٹیج تیار ہے اور کرسیاں لگادی گئی ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے ٹنکی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائدہ بھی لیا،اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ ہم نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں، ہم سب ایک ہیں اور ہمارا تحاد ہماری طاقت ہےہمارے متحد ہونے سے سیاسی بازی گروں کی نیندیں اڑگئی ہیں۔
رہنما عامر خان نکا مزید کہنا تھا کہ پارٹی آنے والے الیکشن میں کراچی کی تمام سیٹیں جیتے گی، شام میں پتا چل جائے گا کہ آج جلسے سے کون کون خطاب کرے گا، ہوسکتا ہے کہ آخری خطاب میں کروں۔