پشاور، ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ کی محکمہ جنگلات کے خلاف پریس کانفرنس
وزیر جنگلات کی یقین دہانی پر اہلیان کوہستان نے دھرنا ختم کر دیا، کوہستان کے لوگ اپنی اراضی پر قبضے کے خلاف اسمبلی کے سامنے دھرنا دئے بیٹھے تھے۔
پشاور پریس کلب میں ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ اور کوہستان کے مکینوں نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ محکمہ جنگلات نے بارہ لاکھ ایکڑ زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور انہی کی زمینوں پر جب مویشی چرنے جاتے ہیں تو محکمہ ان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں جو ان کے ساتھ ناانصافی ہیں,ان کا کہنا1981 سے لے کر 1986 تک مالاکنڈ ڈویژن کی زمینوں کو بندوبستی علاقوں میں شامل کر نے کا نظام آیا تو محکمہ جنگلات نے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کر انکی لاکھوں ایکڑ زمیں پر قبضہ کر لیا
سید جعفر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات عوام کو انکی زمین واپس کریں علاوہ ازیں بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔
سید جعفر شاہ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا