پشاور،نواز شریف میں اتنی ہمت ہے تو بتائیں کہ خلائی مخلوق کون ہے،چوہدری شجاعت
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے یا نہیں اس کے لیے خاص قسم کا چشمہ لگانا پڑے گا ۔
چودھری شجاعت حسین نےشامی روڈ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کافی عرصہ آنے کا موقع ملا،کے پی خوش نصیب صوبہ ہے،نواز شریف میں اتنی ہمت ہے تو بتائیں کہ خلائی مخلوق کون ہے،الیکشن کے لیے کوئی خاص قسم کی عینک لگائینگے تب نظر آئے گا کہ بروقت ہونگے یا نہیں،مسلم لیگ ن کا مستقبل بغیر عینک بھی دیکھا جاسکتا ہے،نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ جج کوکرنا ہے۔