May 06, 2018 03:26 pm
views : 357
Location : Liaquatabad Flyover
Karachi- MQM H Jalsa Preparation
کراچی،مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی تیاریاں مکمل
مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مہاجر قومی موومنٹ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسے سے پارٹی چیئرمین آفاق احمد اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
آفاق احمد کا کہنا ہے ماضی کے انتخابات میں نام نہاد کامیابی کے دعوے دار اس بار الیکشن میں نظر نہیں آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جاگ مہاجر جاگ کے نعرے لگانے والے بھی ایک بار سوچ لیں، عوام کے جذبات سے اب کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں لیاقت آباد فلائی اوور ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔