May 06, 2018 03:28 pm
views : 371
Location : Thokar niaz baig
Lahore- PPP Jalsa Preparation
لاہور،ٹھوکر نیاز بیگ پرپیپلز پارٹی کے عوامی اجتماع کی تیاریاں مکمل
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے براہِ راست عوام میں آنے کا فیصلہ کرلیا,وہ اتوار 6مئی کو لاہور اور 7مئی کو منڈی بہاوالدین کا دورہ کریں گے۔
ترجمان پیپلزپارٹی کی مطابق بلاول بھٹو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ کرنے کے علاوہ وہاں اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
اجتماع کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،کرسیاں لگادی گئی ہیں اسٹیج سجا دیا گیا ہے،پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کا شو مخالفین کے چھکے چھڑا دے گا،آج ثابت کر دیں گے لاہور میں پیپلز پارٹی زندہ ہے ،آج کے اجتماع میں توقع سے بڑھ کر جیالے آئیں گے۔
بلاول پیرکی دو پہر سابق ایم پی اے آصف بھاگٹ کے حلقےمیں جائیں گے، اس کے بعد وہ مانگٹ اور وہاں سے گوجرہ جائیں گے۔ بلاول بھٹو تینوں مقامات پر خطاب بھی کریں گے،اس کے علاوہ بلاول بھٹو 10 اپریل کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔