کوئٹہ،کوئلے کا کان میں دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی
کوئٹہ میں دو کانوں کے زمیں بوس ہونے سے دب کر جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اورمارواڑ کی کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد زیرعلاج ہیں۔
پی ایم ڈی سی کی کان میں گزشتہ روز کام کے دوران دہماکہ ہوا تھا جس کی وجہ سے کوئلہ کان تین مختلف جگہوں سے بیٹھ گئی تھی،حادثے کے باعث کان میں کام کرنے والے نو کان کن اندر پھنس کر رہ گئے تھے۔
کان میں پھنسے کان کنوں کی جان بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کی نگرانی کے لیے متعلقہ حکام بھی موقع پر پہنچے تھے،پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان میں سے پانچ مزید لاشیں نکالنے کے بعد ریسکیوآپریشن مکمل ہو گیا ہے۔