کراچی،جماعت اسلامی کے تحت یوتھ کنونشن آج کراچی کے باغ جناح میں ہوگا
جماعت اسلامی کے تحت یوتھ کنونشن آج کراچی کے باغ جناح میں ہوگا جس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں کہ یوتھ کنونشن سے ٹنکیوں اور نوٹنکیوں کا پتہ چل جائے گا آج میدان میں وہ بھی ہیں جنہوں نے لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم دعوے نہیں کرتے نعرے لگانے سے نہیں کام کرنے سے سب کچھ ہوتا۔
حافظم نعیم الرحمن کا کہنا تھا آج لوگ ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے قربانیاں دی ہیں،جماعت اسلامی نے اپنا لہو پیش کرکے اس شہر میں امن امان کیا ہے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ کراچی اس وقت مسائل کا شکار ہے،ہم نے یوسی کی سطح تک نوجوان قیادت کا انتخاب کیا،اور اب ہم اس شہر کی روشنیاں بحال کریں گے۔