May 06, 2018 06:25 pm
views : 380
Location : Thokar niaz baig
Lahore- PPP Qamar Zaman Kaira media Talk
میاں صاحب خود کو بچانے کے لئے عوام کو مصنوعی لڑائی کے لئے اکسا رہے ہیں،قمر زمان کائرہ
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب بچنے کے راستے ڈھونڈرہے ہیں،میاں صاحب مصنوعی لڑائی لڑ رہے ہیں،آج کے جلسے میں شہباز شریف اور نام نہاد تبدیلی کے دعویدار عمران خان کی اصلیت سامنے لائیں گے۔
لاہورمیں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کو نظریہ اس وقت یادآیاجب ان کاپاؤں پتھرکے نیچے آیا،میاں صاحب کو اپنے دورمیں یہ باتیں کیوں یادنہیں آئیں؟،ان کا کہناتھاکہ ،میاں صاحب جمہوریت مضبوط کرنے کی کوشش کرتے توکوئی جماعت پیچھے نہ ہٹتی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج نوازشریف عدلیہ اور فوج کو برابھلا کہہ رہے ہیں جبکہ چھوٹے بھائی تعریفیں کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں ہمیشہ گرائی گئیں، ہم جمہوریت کیلئے جیلوں میں تھے تومیاں صاحب معافی نامہ لکھ کرباہرگئے تھے، انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کے قائل ہیں،الیکشن کمیشن کو اپنا اختیار استعمال کرناچاہئے،انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی سے پارٹیاں مضبوط ہوںگی،ہم سب کوملکرملک اور آئین کومضبوط کرناہے ۔