نارووال،وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نا معلوم حملہ آور نے قاتلانہ حملہ کردیاجس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ناروال کے علاقے کنجرور میں جلسہ سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھنے سے قبل احسن اقبال پر فائرنگ کی گئی ،انہیں دو گولیاں لگیں۔
احسن اقبال نارو وال کے علاقے کنجرور میں جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے جہا ں نا معلوم حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی ۔احسن اقبال کے بازو پر گولی لگی جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نا رووال میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر انہیں طبی امداد فراہم کر رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے احسن اقبال پر حملے کی اطلاعات ملتے ہی انہیں دسٹرکٹ اسپتال ناروال سے لاہور منتقلی کےلئے ہیلی کاپٹر بھجوانے کے احکامات جاری کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حملے کی مذمت کی اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔