کراچی،آفاق احمد میرابھائی ہے،یہ رشتہ آج کا نہیں 40 سال پراناہے،محفوظ یار خان
ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رہنما محفوظ یارخان کا کہنا ہے کہ ہمیں مل کرسیاست کرنی ہوگی ورنہ پی پی اپنےمقاصدمیں کامیاب ہوجائےگی،آفاق میرابھائی ہے،یہ رشتہ آج کا نہیں 40 سال پراناہے۔
ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کےرکن محفوظ یارخان نے لیاقت آباد فلائی اوور پرحقیقی کی جلسہ گاہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ مہاجروں کےتمام نمائندوں کوشہداء کاواسطہ ایک ہوجائیں۔
ٹنکی گراؤنڈ کے پاس چار شہدا کی قبریں موجود ہیں ہم وہاں یادگار شہدا بھی منائیں گے اورشہدائے اردو چوک کی آبیاری بھی کریں گے۔