لاہور،ہم سب مل کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اب کام کا نہیں فیصلے کا وقت ہے الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،ہم سب مل کر شہباز شریف کا وزیر اعظم بنائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے حلقے کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیاگیا ہے،انہیں معلوم نہیں لاہور لاہور اے لاہور سے 14قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتیں گے،کارکنان کو متحد کرنے کےلئے اکٹھے ہوئے ہیں مئی میں حکومت مدت پوری کررہی ہے پھر 60دن کےلئے نگران حکومت آئی گی اور عام انتخابات منعقد ہوں گے, چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں ہم چاہتے ہیں نگران حکومت 61ویں دن رخصت ہو جائے۔
وزیر ریلوے کہنا تھا کہ جو بیانیہ اور موقف عمران خان کا ہے ایک سے ڈیڑھ ماہ کے لیے الیکشن ملتوی ہوں تو پھر تم الیکشن کو بھول جائومہربانی کرکے غلط مشورے دینا بند کرو میدان میں آکر مقابلہ کرو باتوں کا وقت گزر گیا ہےاب کام کا نہیں فیصلے کا وقت ہے الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
خواجہ سعد رفیق کامزید کہنا تھا کہ حکومت کو بنتے ہی الزام لگاؤدھرنے دو خرابی پیدا کرو تو ملک کیسے چلےگا سوا سال بعد باہر نکل کر اسلام آباد میں قبضہ کرلیا پورا زور لگایا ملک کا نقصان ہو جائے ن لیگ حکومت گر جائے،اگر سازشیں ڈرامے اور سیاسی جنگ عدالتوں میں نہ لے جاتے تو منصوبے مکمل ہو جاتے۔