May 07, 2018 12:52 am
views : 398
Location : Services Hospital
Lahore- Provincial Minister Zaeem Qadri Media Talk
لاہور،اللہ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے احسن اقبال ٹھیک ہیں،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،زعیم قادری
مسلم لیگ ن کے رہنماء زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ ایک چھوٹے سے آپریشن کے ذریعے پیٹ والی بلٹ نکال دی جائیگی،،احسن اقبال ہوش وحواس اورحوصلے میں ہیں، وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی سروسز ہسپتال میں موجود ہیں۔
ن لیگی رہنماء زعیم حسین قادری نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے وہ ٹھیک ہیں،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،وہ ہوش وحواس میں ہیں اور حوصلے میں ہیں,احسن اقبال کوایک گولی لگی ،جوکہ ان کے بازو میں لگ کرپیٹ کے دائیں حصے میں چلی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا علاج شروع کردیا ہے,ایک چھوٹے سے آپریشن کے ذریعے ان بلٹ نکال دی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ ملزم کوگرفتار کرلیا ہے تاہم تفتیش مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی سروسز ہسپتال میں موجود ہیں،بتایا گیا ہے کہ احسن اقبال کوسروسز ہسپتال میں سرجیکل ایمرجنسی یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔