کراچی،امیر جماعت اسلامی کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت،گولی کی سیاست کی مخالفت کرتے ہیں،سراج الحق
امیر جماعت سراج الحق نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیا, انہوں نے کہا کہ حملہ کے پس پردہ عزائم بے نقاب ہونے چاہئیں۔
کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا کی قومیں بوڑھی ہو چکی ہیں جبکہ پاکستان کی قوم جوان ہے ہماری اصل طاقت ایٹم بم نہیں بلکہ ہمارے نوجوان ہیں جبھی ہمارے دشمنوں کی نظریں ہمارے جوانوں پر لگی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں سے امن برداشت نہیں ہو رہا ،وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ گولی کی سیاست کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔