کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،141 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر(7 مئی 2018) کو
مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس141
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44678 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 280 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 155 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔