کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،چینی شہری کے قتل میں ملوث 2 افراد گرفتار
ڈئی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے قتل کا واقعہ دہشت گردی نہیں کمپنی کا اندورنی معاملہ لگتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ چینی شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیاجبکہ کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔
ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپرچینی شہری کواجرتی قاتل کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا، چینی شہری پرائیویٹ کمپنی میں بطورایم ڈی تعینات تھے،چینی شہری کی تعیناتی پرکمپنی کے کچھ پارٹنرزخوش نہیں تھے، دوران تفتیش کچھ ملازمین اورمالکان کے بیانات میں تضاد پایا۔
ثاقب اسماعیل میمن کا مزیدکہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت میں مدد دینے والے کو20 لاکھ انعام دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیا تھا۔