اسلام آباد، پاکستان کی مثبت لسٹ منفی لسٹ سے کہیں طویل ہے،جنرل زبیر محمود حیات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں جان بوجھ کا غلط تاثر قائم کیا گیا ،عالمی میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے جعلی خبریں چلائی جاتی ہیں،پاکستان نے تراسی ہزار شہدا اور ڈیڑھ سوارب ڈالر کی قربانی دے کر القاعدہ کو خطے سے نکال باہر کیا،دنیا کا کوئی ملک ہماری کامیابیوں کے قریب سے چھو کر بھی نہیں گزرا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سمٹ درست وقت میں درست اقدام ہے،پاکستان کے بارے میں جان بوجھ کا غلط تاثر قائم کیا گیا،اطلاعات آج کی طاقت ضرور ہے مگر اس کا غلط استعمال بھی ہورہا ہے ،اطلاعات سفارتکاری فوج اور معیشت چار بنیادی ستون بن چکے ہیں،پاکستان کے حوالے سے جعلی خبریں چلائی گئیں ،دنیا کا کوئی مجرم کوئی جرم کرے عالمی ہیڈ لائنز نہیں بنتی پاکستانی مجرم کچھ کرے تو ہی کیوں بنتی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کے بعد پاکستان کو سیاسی و تقافتی عالمگیریت کا سامنا ہے،پاکستان اپنے قیام سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکھتا ہے،پاکستان کا ہمسایہ ہر وقت پاکستان کو بدنام کرنے میں لگا رہتا ہے،پاکستان کچھ اعلی طبقات کے لئے نہیں بنا تھا،پاکستان جدید اسلامی فلاحی مملکت جو عوام کے لئے ہو بنا تھا۔
پاکستان نے تراسی ہزار شہدا اور ڈیڑھ سوارب ڈالر کی قربانی دے کر القاعدہ کو خطے سے نکال باہر کیا،دنیا کا کوئی ملک ہماری کامیابیوں کے قریب سے چھو کر بھی نہیں گزرا،پاکستان کو انتہا پسندی گورننس سیکیورٹی کے کچھ مسائل ہیں مگر کیا یہ بھارت کو نہیں،بھارت میں صرف گینگ ریپ کیسز کو ہی دیکھ لیں تو سمجھ آجائے گی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کا چہرہ ڈاکٹر عبد الستار ایدھی ڈاکٹر رتھ فاو ملالہ یوسف زئی ارفع کریم جیسے لوگ ہیں،سی پیک گیم چینجر ثابت ہونے جارہا ہے،پاکستان دوہزار بیس میں دنیا کی اٹھارہویں معیشت بننے جارہا ہے،جعلی خبریں منظم انداز میں پاکستان کے خلاف پھیلائی جارہی ہیں،آگے آئیے اور دنیا کو بتائیے کہ پاکستان کی مثبت لسٹ منفی لسٹ سے کہیں طویل ہے،مضبوط اور مستحکم مستقبل پاکستان کا منتظر ہے۔