منڈی بہاالدین،میاں صاحب پروپیگنڈے کے ماہر ہیں،بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ میاں صاحب پروپیگنڈا کے ماہر ہیں،ہمیں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے، نفرتوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاؤالدین میں ممبر سامزی مہم کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے، یہ افسوسناک بات ہے کہ سیاست اس نہج پر پہنچ گئی ہے، بلاول نے سیاستدانوں سے اپیل کی کہ آپ سوچیں کہ کیا کہہ رہے ہیں، ہمیں نفرت کی سیاست نہیں چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی پسند سیاست میں نوجوانوں کو شامل کرناہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزیدکہنا تھا کہ آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا،پیپلز پارٹی جب الیکشن لڑ رہی تھی اس وقت اب کے مقابلے میں زیادہ دہشت گردی تھی، سیکیورٹی کے معاملات بہتر ہونے چاہئیں،عراق اور افغانستان میں بھی الیکشن ہوتے رہے ہیں،آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا،پیپلز پارٹی جب الیکشن لڑ رہی تھی اس وقت زیادہ دہشت گردی تھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف سے اتحاد نہیں ہوسکتا،پیپلز پارٹی الیکشن میں پورے ملک سے سرپرائز دے گی،منڈی بہاؤ الدین پیپلز پارٹی کا علاقہ ہے عوام میرے ساتھ ہوں گے۔