پشاور،عمران خان کو کسی بھی چیز کی نہیں بلکہ پاکستان کو عمران کی ضرورت ہے،پرویز خٹک
عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے اورنگزیب خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی،اورنگزیب خان سابق ایم این اے عالم زیب خان کے بھائی ہیں جو دہشت گردی میں شہید ہو گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جس میں اے این پی کے سابق ایم پی اے اورنگزیب خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔پریس کانفرنس میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سالوں میں پی ٹی آئی ہر ادارے کو ٹریک پر لے آئی ہے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی دوبارہ حکومت میں آئے گی۔
کوئی بھی ملک ایماندار لیڈر کے بغیر ترقی نہیں کر سکتاعمران کو کسی بھی چیز کی نہیں بلکہ پاکستان کو عمران کی ضرورت ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی کو ویسے ہی اچھالا جا رہا ہے جبکہ دنیا کی تیز ترین بی آر ٹی پشاور میں بن رہی ہے۔