May 08, 2018 03:25 am
views : 426
Location : Gulshan e Iqbal
Karachi- PPP Sohail Anwar Sial,PTI Faisdal Wawda Media Talk
کراچی،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی رہنما ؤں کی کارکنوں کو گھر واپس جانے کی ہدایت
رہنما پیپلزپارٹی اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا ایک ساتھ حکیم سعید گراؤنڈ پہنچے دونوں رہنماں نے کارکنوں کو بھر واپس جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہر میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے پر بھی اتفاقت کیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصلہ واوڈا نے تجویز دی ہے کہ گلشن اقبال میں پی ٹی آئی جلسہ کرے نہ پیپلز پارٹی، تجویز پر پی پی رہنما سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ وہ اس پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
حکیم سعید گراؤنڈ میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے مشترکہ میڈیا ٹاک کی۔
اس موقع پرسہیل انورسیال کا کہنا تھا کہ واقعےکی شفاف تحقیقات کرائیں گے،واقعےکی جگہ پرپولیس اہلکاروں کی نااہلی ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی،جس وقت جھگڑاشروع ہوااس وقت ایک ڈی ایس پی اور 2ایس ایچ اوزموجودتھے۔
وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کےرہنماؤں سےاپیل کروں گاکہ امن قائم رکھیں،کارکن گھروں کو چلے جائیں، صورتحال معمول پرلائیں گے،شہرمیں بڑی مشکل سےامن قائم ہوا،ایس ایس پی کےمطابق پیپلزپارٹی نے4مئی کوجلسےکی اجازت لی تھی،ایک جماعت کےپاس جلسےکے لیےاین اوسی تھا،میں صبح سےایس ایس پی ایسٹ سےرابطےمیں تھا۔
رہنماپی ٹی آئی فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہر کےامن کےلیےبڑی قربانیاں دیں،اپنےکارکنان سے اپیل کرتاہوں کہ پرامن رہیں اور منتشر ہو جائیں۔