May 08, 2018 12:23 pm
views : 423
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 134 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،134 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (8 مئی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس134 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44243 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 250کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔