لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
سے تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور سردار
عاقل عمر نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عادل عمر بھی
اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کا
تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
کیا۔سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمرکا محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل
اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا ہم آپ کو پارٹی میں
شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت
کی سیاست ہے۔مسلم لیگ (ن) آج پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔ ہم نے
قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت
کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔
سابق رکن قومی اسمبلی سردارعادل عمر نے کہا ہم تینوں بھائی آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔