Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 08, 2018 03:46 pm views : 419

Location : PNS Bahadur

Karachi- Rear Admiral Asif Khaliq takes over as Commander Karachi
  • Urdu

کراچی ،ریئر ایڈمرل آصف خالق نے بحیثیت کمانڈر کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ریئر ایڈمرل آصف خالق نے بحیثیت کمانڈر کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ تبدیلیء کمانڈ کی ایک پر وقار تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی جہاں ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے نو منتخب کمانڈر کراچی کو ذمہ داری سپرد کی۔ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل آصف خالق کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام ٹریننگ یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔
ریئر ایڈمرل آصف خالق نے 1983میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1985میں آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں کمانڈنگ افسر پی این ایس بابر ، خیبر اورکمانڈراٹھارویں ڈسٹرایئر اسکواڈرن کے عہدے شامل ہیں۔ انہوں نے بحیثیت کمانڈر ٹاسک فورس ۔150خدمات بھی انجام دی ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف اپائنٹمنٹس میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی ڈائر یکٹر نیول وارفیئر اینڈ آپریشنل پلانز، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (پلانز)، پرنسپل سیکریٹری برائے چیف آف دی نیول اسٹاف، کمانڈنٹ پی این ایس بہادر اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کے عہدے شامل ہیں۔ کمانڈر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں وہ بحیثیت ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ایڈمن) ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
ریئر ایڈمرل آصف خالق پیرس میں بحیثیت آرمی اور نیول اتاشی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ریئرایڈمرل آصف خالق کو حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز (ملٹری) اور حکومت فرانس نے نیشنل آرڈر آف میرٹ کے اعزازات عطا کیے ہیں۔
تبدیلیء کمانڈ کی تقریب کے دوران ریئر ایڈمرل آصف خالق کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور کمکار کمانڈ کے ماتحت یونٹس کے کمانڈنگ افسروں سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں، سی پی اوز، سیلرز اور نیوی سویلن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved