پشاور ، الیکشن سے قبل فاٹا کو کے پی کے میں ضم نہ کیا گیا تو وہ بھر پور احتجاج کرینگے، اسفند یار ولی
اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل فاٹا کو کے پی کے میں ضم نہ کیا گیا تو وہ بھر پور احتجاج کرینگے ۔
باچا خان مرکز میں جشن خیبر پختونخواہ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس خطے میں امن کے قیام اور صوبے
کو شناخت دینے میں بہت قربانیاں دی ہیں ۔
اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ نواز شریف ولی خان بابا سے وعدہ کر کے مکر
گئے تھے جس پر انہیں جدہ بھاگنا پڑا اور اس دفعہ اگر انہوں نے فاٹا کے
پختون کو صوبے میں ضم نہ کیا تو ان کو پختون کی آہ لگ جائیگی۔
اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اۂندہ الیکشن سے پہلے صوبائی سمبلی کی
نشستوں میں ان کا تعین کیا جائے اور ان کو اسمبلی کا حصہ بنا جائے ۔