May 08, 2018 10:44 pm
views : 689
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 311 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 311 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (8مئی 2018)
کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 311 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44066 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ
کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے83 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،252 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔