پشاور ، دنیا بھر کی طرح پشاور میں بھی عالمی یوم تھیلیسیمیا کے حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام
دنیا بھر کی طرح پشاور میں بھی عالمی یوم تھیلیسیمیا کے حوالے سے مختلف
تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی کثیر تعداد
نے شرکت کی۔ اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن ہسپتال میں بچوں میں تحائف تقسیم
کئے گئے اور کیک کاٹا گیا۔
خیبر پختونخوا میں تھیلیسیمیا میجر سے متاثرہ بچوں کی تعداد بیس ہزار سے
زیادہ ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ایک چھوٹے
سے ٹیسٹ سے بچوں میں اس بیماری کی تشخیص ممکن ہے۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں تھیلیسیمیا بل پیش کیا جا چکا ہے لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا