اسلام آباد،پاکستان کی 21 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کاکہنا ہے کہ آخری سانس تک کشمیریوں کےلیےجدوجہدجاری رکھیں گے، 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے،مقبوضہ کشمیراس وقت ایک جیل خانہ ہے،بھارت مقبوضہ کشمیرکی عوام کوان کاحق دینا ہوگا۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 21 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے تاہم پاکستانی حکومت اورسول سوسائٹی نےمعاملےپرکچھ نہیں کیا،جبکہ کشمیر کمیٹی بھی اپنے ذمہ داریاں صحیح طریقے سے سرانجام دینے سے ناکام رہی ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گلگت بلتستان اور کشمیر کے حقوق دینا ہوں گے۔