اسلام آباد،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج
مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے قتل عام اور ظلم و بربریت کے خلاف حریت کانفرس آزاد کشمیر نے اسلام آباد میں ہندستانی سفارت خانے اور پاکستان کے دفتر خارجہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرے میں آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے نمائندگان اور سیول سوسایٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سکول کے طلبا نے بھی شرکت کی مظاہرے میں بھارت فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی گئی جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ کشمیری نوجوان شہید ہوئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے تمام انسانی اور اخلاقی و قانونی اقدار کو روندتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں گولیوں اور پلیٹ گنز کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مرد زن کو بصارت سے محروم کر دیا سینکڑوں افراد کو زخمی کیا اور اسی طرح ہزاروں کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا ۔