May 09, 2018 12:57 am
views : 619
Location : Services Hospital
Lahore- Nawaz Sharif visits Ahsan Iqbal at Services Hospital
لاہور،نواز شریف نے سروسز اسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی
سابق وزیراعظم نواز شریف نے سروسز اسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی ،اس موقع پرسروسز اسپتال کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے،قاتلانہ حملے میں زخمی وزیرداخلہ احسن اقبال کو آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی، پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن سمیت دیگر نے سروسز اسپتال پہنچ کر وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی، ڈاکٹروں نے احسن اقبال کے کمرے کو ہی آئی سی یو قرار دیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق احسن اقبال کو کمرے میں منتقل کرنے کا مقصد انہیں انفیکشن سے بچانا ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ کے جسم میں گولی اب بھی موجود ہے جسے ڈاکٹروں نے نا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ،6 مئی کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نارووال میں پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد واپس جارہے تھے،سیکیورٹی اہلکار کے بروقت ایکشن کی وجہ سے ملزم کی جانب سے چلائی گئی گولی احسن اقبال کی کہنی کو متاثر کرتے ہوئے پیٹ کے نچلی حصے میں لگی جب کہ جائے وقوعہ سے عابد حسین نامی ملزم کو حراست میں لیا گیا ۔