May 09, 2018 12:29 pm
views : 390
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 71 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،71 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روزبد ھ (9 مئی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس71 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43995 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 63 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،142 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔