ڈیرہ اسما عیل خان,گومل یونیورسٹی میں نوجوانوں کا قومی ترقی اور یکجہتی میں کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
ڈیرہ اسما عیل خان کی گومل یونیورسٹی میں نوجوانوں کا قومی ترقی اور یکجہتی میں کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقادکیا گیا،سیمینار نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھن والی شہر کی معروف شخصیات نے شرکت،سیمینار کے موقع پر بچوں کی جناب سے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے گئے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کی ناکامی کو پاکستانی عوام کے افواج پاکستان پر غیر متزلزل اعتماد کا عملی ثبوت قرار دیا، گومل یونیورسٹی کے نوجوانوں نے سیمینار میں جن امور پر بات کی ہے وہ قابل داد ہے۔
تقریب میں آئی جیfc میجر جنرل عابد لطیف خان،کمشنر ڈیرہ ڈویژن عبدالغفور بیگ، ریجنل پولیس آفیسر محمد کریم خان،ا سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عاطف منشا ،گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور کے علاوہ پروفسرز اور طلبہ طلبات نے خصو صی شرکت کی۔
تقریب کے آخر میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے آئی جیfc میجر جنرل عابد لطیف خان کے علاوہ دیگر مہمانوں کو فرینڈز آف گومل یونیورسٹی شیلڈ ز پیش کیں اور ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔
ا سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عاطف منشاء کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان نسل کسی بھی معاشرے کی سب سے بڑی طاقت ہوتے ہیں ہمارا دشمن ماضی میں ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرکے ملک کے خلاف اکسانے کی ناکام کوشش کررہا ہے تاہم آج کے اس سیمینار نے ثابت کیا ہے کہ شکست اور محرومی پاکستان دشمن قوتوں کا مقدر بنے گی۔