May 09, 2018 08:45 pm
views : 387
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 271 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 271 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روزبدھ (9مئی 2018) کو
مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
271 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43795 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،253 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔