کوئٹہ،پشتون بلوچ قوم پرستوں نے اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ قوم پرستی کا نعرہ لگانے والوں نے اپنا حق ادا نہیں کیا، پشتون بلوچ قوم پرستوں نے اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
کوئٹہ میں این ٹی ایس پاس امیدواروں میں آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جن میں مجموعی طور پر 427 امیدوار کو تعیناتی کے آرڈوز دئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس امیدواروں نے اپنا حق اپنی جہد سے حاصل کیا,اساتذہ سے ہمارے مستقبل کی امیدیں وابستہ ہیں, نئے تعینات ہونے والے اساتذہ سے امید ہے کہ وہ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
قوم پرستوں پر تنقید کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پختونخواہ میپ اور نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ان امیدواروں کا حق انہیں نہیں دیا,قوم پرستی کے نام پر بلوچستان میں عوام کو تقسیم کیا گیا۔