کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،22 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (10 مئی 2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43817 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر224کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں سے 112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔