پشاور،لوڈشیڈنگ کا توڑ،اہلیان پشاور 12 وولٹ کے پنکھے اور روم کولرز کی مانگ میں اضافہ
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی گرمی نے زور پکڑ لیا اور خیبر بازار ، شعبہ
بازار اور صدر کی دکانوں میں بارہ وولٹ سے چلنے والے پیڈسٹل فین اور روم
کولرز کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات سالوں سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا
مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور گرمی کی شدت میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا
ہے جس کی وجہ نہ صرف بجلی ناپید ہوگئی ہے بلکہ مہنگی بھی ہوگئی ہے، تو
عوام نے بھی بارہ وولٹ سے چلنے والے پنکھوں کا استعمال بڑھا دیا ہے یہ
پنکھے نہ صرف پائیدار ہے بلکہ کم بجلی بھی خرچ کرتے ہیں۔
پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے بارہ وولٹ سے چلنے والے پنکھے نہ صرف اچھے ہے
بلکہ یہ بجلی بھی کم خرچ کرتے ہیں اور پاکستان میں بجلی کا مسئلہ روز بروز
بڑھتا جارہا ہے اور حکمرانوں کا اس مسلہ کو ختم کرنے میں کوئی خاطر خواہ
اقدامات نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ بجلی کو مہنگا کر دیتے ہیں جو کہ غریبوں
کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے دکاندار امیر محمد کا کہنا تھا
ایک شہری سرفراز خان کا کہنا تھا
محمد عمران کا کہنا تھا