May 10, 2018 05:15 pm
views : 399
Location : Services Hospital
Lahore- PML N Barjees Tahir Media Talk
لاہور، عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ،برجیس طاہر
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عام
انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ،چین پاکستان اقتصادی
راہداری منصوبہ احسن اقبال کے نام بغیر نا مکمل ہے ۔
وفداقی وزیر نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے برجیس طاہر کا
کہنا تھا احسن اقبال پر حملہ ملک پر حملہ ہے جس کیجتنی بھی مذمت کی جائے
وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں احسن اقبال کا کلیدی
کردار ہے ،سی پیک منصوبہ احسن اقبال کے نام کے بغیر نا مکمل ہے ۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں سی پیک منصوبے کے خلاف سازشوں میں
مصروف ہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں مضبوط اتحاد کی ضرور ت ہے ،عام
انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جو کسی طرح بھی ملک کے
مفاد میں نہیں۔