May 10, 2018 07:16 pm
views : 407
Location : Empress Market
Karachi- Inflation Increases Before Ramadan
کراچی،رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے،انتظامیہ
تو حرکت میں نہ آئی تاہم ذخیرہ اندوز اور منافع خورحاپنا کام بھر پور طریقے
سے انجام دے رہے ہیں ۔
چھوٹا گوشت جو پہلے ہی مہنگے داموں850روپے سے900 روپے تک فروخت ہو رہا تھا
اب ایک ہزار اسی طرح بڑا گوشت500سے بڑھ کر 600روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں کوکنگ آئل، گھی، لیموں، مرغی کا گوشت، کھجور، بیسن،
دالیں، چینی، پھل سبزی کی قیمتوں میں ہونےوالے ہوشربا اضافے پر یہ مہنگائی
روکنے پے مامورسرکاری اہل کار چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں جس کا خمیازہ
عوام بھگت رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ وفاقی اور صوبائی حکام کو اس صورت حال کا بلا تاخیر
نوٹس لینا چاہئے تاکہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات بامقصد ثابت ہو سکیں اور
اربوں روپے کی سبسڈی کا فائدہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو براہ
راست پہنچ سکے۔
ایک نوجوان محمد حمزہ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
سلیم احمد کا کہنا تھا