May 10, 2018 07:36 pm
views : 425
Location : Services Hospital
Lahore- Chairman PPP Bilawal bhutto Visit Ahsan Iqbal at Services Hospital
لاہور،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی احسن اقبال کی عیادت کے لئے سروسز اسپتال آمد
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی
عیادت کیلیے سروسز ہسپتال پہنچے،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، جلد صحت یابی
کیلئے دعا بھی کی۔
بلاول بھٹو احسن اقبال کی عیادت کے لیے لاہور سروسز ہسپتال گئے اس موقع پر
سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،بلاول بھٹو نے احسن اقبال کو
پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان سے خیریت دریافت کیا ، انہوں نے احسن
اقبال کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
اس موقع پربلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پر حملے جیسے
واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اس حملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے، حکومت ہو یا
اپوزیشن، ہم سب کو نفرت کی سیاست کیخلاف اکٹھا ہونا چاہیے تاکہ انتہا
پسندی کا مقابلہ کرسکیں۔
واضح رہے کہ وزیرداخلہ کو نارووال میں ایک تقریب کے دوران ملزم عابد حسین نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔