May 10, 2018 07:38 pm
views : 436
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 60 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 60پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (10مئی
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 60
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43855 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 187کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔