Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 10, 2018 10:57 pm views : 411

Location : Foreing Office

Islmabad- Weekly Foreing Office Briefing
  • Urdu

اسلام آباد،دنیا کو اب مسئلہ کشمیر پر خاموشی توڑنی چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ دنیا کواب کشمیرپراپنی خاموشی توڑنا ہو گی،کشمیری نوجوانوں پربھارتی فورسزجان بوجھ کرتشدد کررہی ہیں،متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں،بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کےحوصلےنہیں توڑ سکی،خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،،بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کوگمراہ نہیں کرسکتا۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کاکہنا تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، کشمیری نوجوانوں کوبھارتی فورسزجان بوجھ کرتشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں،متاثرہ خاندانوں سےتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ بے گناہ شہریوں کونشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں، مقبوضہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور انٹرنیٹ پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کودبایا نہیں جاسکتا،بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کوگمراہ نہیں کرسکتا،حکومت پاکستان اورعوام اس بربریت اورظلم کی مذمت کرتے ہیں،دنیا کواب کشمیرکے حوالے سے اپنی خاموشی توڑنا ہو گی، بھارتی ریاستی دہشتگردی نہتے کشمیریوں کے حوصلےتوڑنہیں سکتی،پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،پاکستان کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے خوست میں مسجد پرحملےکی مذمت بھی کی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےمتاثرین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہیں،دہشتگردی کی کسی بھی شکل میں مذمت کرتےہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا،مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ریاستی تشدد سے گزشتہ ہفتے20 شہری شہید ہوئے،پاکستان نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved