May 10, 2018 11:12 pm
views : 615
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Meets Rear Admiral Asif Khaliq
کراچی،پاک بحریہ ملکی دفاع ، سلامتی اور سمندری حدود کی حفاظت کی ضامن ہے،گورنرسندھ
ریئر ایڈمرل آصف خالق کمانڈر کراچی کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد
گورنر سندھ سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ محمد زبیر سے نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل
آصف خالق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گورنرہاؤس میں ملاقات
کی،ملاقات میں امن و امان، علاقائی سلامتی ، سی پیک منصوبہ ، سمندری حدود
کی حفاظت کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمہ کے
لئے پاک نیوی کے کردار و اہمیت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سمندری سرحد کی نگہبان پاکستان نیوی ہر قسم کے چیلنجز
سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، انتہائی مشکل حالات میں
بھی پاک نیوی نے قومی توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل کئے ،موجودہ حکومت پاک
نیوی کو دور جدید کے ہر قسم کے سامان حرب سے لیس کرنے کے لئے پر عزم ہے ،
مضبوط پاک نیوی ملکی دفاع ، سلامتی ، استحکام اور سمندری حدود کی حفاظت کی
ضمانت ہے۔
ملاقات میں ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ پاک نیوی ہر دم چوکس و تیار ہے
اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔